معذور شخص نے ماں سے محبت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی

معذور شخص نے ماں سے محبت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی

چین :معذوری ہرگز ایک بوجھ نہیں ہے بلکہ اکثر معذور افراد عزم وہمت کی داستان بن جاتے ہیں یہ بات ثابت کی چین سے تعلق رکھنے والے شخص نے،چین سے تعلق رکھنے والے 49سال چین زن ون نامی شخص کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جاسکتا ہے۔ جس نے دونوں ہاتھوں سے معذوری کے باوجود بھی ماں کی خدمت کرکے محبت کی مثال قائم کردی ہے۔چین کے ایک قصبے میں رہائش پذیر چین زن ون نہ صرف محنت کرکے روزی کماتا ہے بلکہ بوڑھی ماں کی بھی خوب خدمت کرتا ہے۔
چین زن ون اپنی ماں کیلئے نہ صرف خود کھانا تیار کرتا ہے بلکہ اپنے منہ سے چمچ پکڑ کر اسے کھلاتا ہے۔ قبل مقامی افراد نے گزر بسر کیلئے اسے بھیک مانگنے کا مشورہ دیا تھا لیکن اس خوددار شخص نے انکار کرتے ہوئے محنت مزدوری کرنی شروع کردی۔