میجر اسحاق کو شہید کرنے والا دہشتگرد ساتھی سمیت ہلاک

میجر اسحاق کو شہید کرنے والا دہشتگرد ساتھی سمیت ہلاک

کراچی: پاک فوج نے زبردست کارروائی کرتے ہوئے میجر اسحاق کو شہید کرنے والے دہشتگرد  ظاہر شاہ اور اس کے ساتھی کو ہلاک کر دیاہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، پاک فوج نے انٹیلی جنس اطلاعات ملنے پر کراچی کے علاقے کلاچی میں کارروائی کی جس میں میجر اسحاق کو شہید کرنے والا دہشتگرد ظاہر شاہ اور اس کا ساتھی ہلاک ہو گیا جبکہ  4 دہشتگردوں کو حراست میں بھی لے لیا  گیاہے۔

آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ دہشتگرد بارودی سرنگ نصب کرنے کے منصوبے پر  کام کر  رہے تھے جسے پاک فوج نے ناکام بنا دیاہے۔ ہلاک اور  گرفتار ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔