Get Alerts

بلوچستان: مستونگ میں آپریشن، بھارتی سرپرستی یافتہ 3 دہشتگرد ہلاک، میجر سمیت 1 جوان شہید

بلوچستان: مستونگ میں آپریشن، بھارتی سرپرستی یافتہ 3 دہشتگرد ہلاک، میجر سمیت 1 جوان شہید

راولپنڈی :بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد تنظیم "فتنہ الہندوستان" کے تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں میجر زید سلیم اول اور سپاہی نظم حسین وطن کی خاطر شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر زید سلیم، جو ضلع خوشاب سے تعلق رکھتے تھے، فرنٹ لائن پر اپنے دستے کی قیادت کر رہے تھے اور دشمن کے ساتھ بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ سپاہی نظم حسین، جو ضلع جہلم کے رہائشی تھے، بھی اس آپریشن کے دوران شہید ہوئے۔

علاقے میں ممکنہ دیگر دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس اور سینیٹائزیشن کا عمل جاری ہے۔

پاک فوج نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اور شہداء کی قربانیاں اس عزم کو مزید مستحکم کرتی ہیں۔
 

ٹیگز: