"ہمیں بیرون ملک سے کس کس نے پیسے دیے، پلیز عوام کو نہ بتائیں"

سورس: file

اسلام آباد: تحریک انصاف نے فارن فنڈنگ کیس کی رپورٹ پبلک نہ کرنے  کی درخواست کردی ہے ۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے رپورٹ پبلک کرنے سے نہیں روک سکتے۔ کیس کی سماعت 15 روز کے لیے ملتوی کردی گئی ۔

نیو نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ 

سماعت شروع ہوتے ہی پی ٹی آئی کی طرف سے درخواست دی گئی کہ رپورٹ کو منظر عام پر نہ لایا جائے۔ اس پر اکبر ایس بابر کے وکیل نے کہا ہر کیس میں سب چیزیں پبلک ہوتی ہیں ۔ جوابدہ کے کہنے پر اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کو خفیہ رکھا گیا ۔

 چیف الیکشن کمشنر  نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن میں اتفاق ہے کہ رپورٹ پبلک کرنے سے روک نہیں سکتے ۔ کیس کی سماعت پندرہ روز کے لئے ملتوی کر دی گئی۔