مسافروں نےآن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو جوس پلا کر لوٹ لیا

مسافروں نےآن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو جوس پلا کر لوٹ لیا
سورس: file

لاہور: صوبائی دارلحکومت کے علاقےجوہرٹاون میں آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیورکے ساتھ واردات ہوگئی۔

پولیس کے مطابق آن لائن ٹیکسی ڈرائیورنےچوہنگ بس اڈا سےجوہرٹاون کےلیےرائیڈ بک کی، گاڑی سوارمسافر نے راستے میں اپنے دوست کو بیٹھانے کےلیےگاڑی رکوائی اور نوسربازوں نے ڈرائیورکو جوس کی پیشکش کی ، پیتےہی وہ بےہوش ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوسربازوں نے ڈرائیورکونشہ آورجوس پلا کر ڈرائیورکا موبائل فون ،گاڑی چھینی اورفرارہوگئے۔

پولیس نے متاثرہ ڈرائیورکی درخواست پرمقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کر رہے ہیں،  شواہد کی مدد سے ملزموں کی تلاش جاری ہے، جلد گرفتارکرلیں گے۔

مصنف کے بارے میں