Get Alerts

وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی عارضی صدر مقرر، ملک کی خودمختاری کا اعلان

وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی عارضی صدر مقرر، ملک کی خودمختاری کا اعلان

کراکس :وینزویلا کی عدالت عظمیٰ نے نائب صدر ڈیلسی روڈریگز کو عارضی طور پر اقتدار سنبھالنے کا حکم دیا ہے۔ آئینی عدالت کے مطابق یہ اقدام ریاستی معاملات کے تسلسل اور ملک کے دفاع کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، اور عدالت اس دوران قانونی پہلوؤں کا مزید جائزہ لے گی۔

ڈیلسی روڈریگز نے اقتدار سنبھالنے کے بعد خطاب میں کہا کہ صدر نکولس مادورو اغوا کیے گئے ہیں، اور وینزویلا کسی بھی ملک کی کالونی نہیں بنے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ملک کے دفاع کے لیے صبر اور اتحاد کے ساتھ کام کریں اور قدرتی وسائل کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

یہ فیصلہ ملک کی خودمختاری کے تحفظ اور سیاسی استحکام کے لیے ایک اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے، جبکہ بین الاقوامی اور مقامی سطح پر اس پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

ٹیگز: