Get Alerts

ڈیلسی روڈریگز نے وینزویلا کی قائم مقام صدر کا حلف اٹھا لیا، امریکا سے تعاون کی خواہش کا اظہار

ڈیلسی روڈریگز نے وینزویلا کی قائم مقام صدر کا حلف اٹھا لیا، امریکا سے تعاون کی خواہش کا اظہار

کراکس :ڈیلسی روڈریگز نے وینزویلا کی قائم مقام صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کے بعد اپنے پہلے بیان میں انہوں نے کہا کہ وینزویلا امریکا کے ساتھ تعاون اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے اور ملک کسی بھی بیرونی خطرے کے بغیر پُرامن زندگی چاہتا ہے۔

نئی عبوری صدر کے اس مؤقف کو ناقدین کی جانب سے امریکا کے سامنے پسپائی سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ ڈیلسی روڈریگز نے کہا کہ ان کی حکومت خطے میں استحکام اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ مثبت روابط کو ترجیح دے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بطور نائب صدر، ڈیلسی روڈریگز نے سابق صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کو وینزویلا کی قومی سلامتی پر حملہ قرار دیا تھا۔ موجودہ سیاسی تبدیلی کے بعد ملک میں صورتحال پر عالمی سطح پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

ٹیگز: