کراکس :وینزویلا کی فوج نے قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے مکمل آپریشنل تیاریوں کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی کارروائی کے بعد ملک بھر میں فوج کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
وینزویلا کی فوج نے عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز کو تسلیم کیا ہے۔ امریکی کارروائی کے دوران صدر نیکولس مادورو کی سکیورٹی ٹیم کا ایک بڑا حصہ ہلاک ہوا۔ وینزویلا کے وزیر دفاع نے اس کارروائی کو ملک کی خودمختاری پر براہِ راست حملہ قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔