واشنگٹن :سقوط کابل کے بعد امریکا نے چار سال کے دوران طالبان حکومت کو 3.83 ارب ڈالر کی امداد فراہم کی، تاہم افغان حکومت کی کرپشن تعمیر نو اور ملکی استحکام میں سب سے بڑی رکاوٹ ثابت ہوئی۔
امریکی انسپکٹر جنرل کی 20 سالہ افغانستان جنگ اور تعمیر نو سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور طالبان کے دوحہ مذاکرات میں افغان حکومت کو نظرانداز کرنا ریاستی ڈھانچے کو کمزور کرنے کا سبب بنا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ امریکی انخلا کے بعد افغان فورسز تیزی سے بکھر گئیں، جس کے نتیجے میں ملک میں سیاسی اور سیکیورٹی بحران بڑھ گیا۔
رپورٹ افغان حکومت کی ناکامیوں، امدادی پروگراموں کے اثرات اور 20 سالہ جنگ کے تجربات کا جامع تجزیہ پیش کرتی ہے، جس سے افغانستان میں امریکی پالیسیوں اور امداد کے نتائج کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔