Get Alerts

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی بیجنگ میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، پاکستان،چین شراکت داری مستحکم

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی بیجنگ میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، پاکستان،چین شراکت داری مستحکم

اسلام آ باد /بیجنگ :نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب ڈِنگ شوئے شیانگ سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک نے ہمہ موسمی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے چینی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما لیو ہائسنگ سے بھی ملاقات کی اور سی پی سی کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

مزید برآں، نائب وزیراعظم نے ملائیشیا، مصر اوربنگلہ دیش کے مشیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کیا۔ جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

یہ ملاقاتیں پاکستان کی خارجہ پالیسی میں خطے میں مضبوط شراکت داری اور تعاون کے فروغ کے لیے اہم اقدام قرار دی گئی ہیں۔

ٹیگز: