Get Alerts

امریکا ایران تنازع: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ہنگامی دورہ چین، بیجنگ کی پاکستانی ثالثی کی بھرپور حمایت

امریکا ایران تنازع: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ہنگامی دورہ چین، بیجنگ کی پاکستانی ثالثی کی بھرپور حمایت

اسلام آباد / بیجنگ: مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امریکا ایران تنازع کے حل کے لیے پاکستان نے سفارتی محاذ پر سرگرمی تیز کر دی ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج چین کے اہم دورے پر روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ چینی قیادت کے ساتھ خطے کی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار اپنے دورے کے دوران چینی حکام کو امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی اور پاکستان کے موقوف سے آگاہ کریں گے۔ ان کے دورے کے اہم نکات درج ذیل ہیں۔نائب وزیراعظم بیجنگ کو ان کوششوں سے آگاہ کریں گے جو پاکستان خطے میں جنگ روکنے کے لیے کر رہا ہے۔پاکستان اور چین کے درمیان اس نکتے پر مشاورت ہوگی کہ کس طرح مشترکہ طور پر مشرقِ وسطیٰ کو ایک بڑی تباہی سے بچایا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب چین نے پاکستان کے سفارتی کردار کی تعریف کرتے ہوئے پاکستانی ثالثی کی بھرپور حمایت کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق   چین پاکستان کی ان کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو وہ امریکا اور ایران کے درمیان تناؤ کم کرنے کے لیے کر رہا ہے۔ بیجنگ اس سلسلے میں اسلام آباد کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہے۔

ٹیگز: