لاہور:پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی سالگرہ منائی، لیکن اس موقع پر ان کی اہلیہ ایمان اور بیٹے کی غیر موجودگی نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔
رجب بٹ، جن کے یوٹیوب چینل پر 8 ملین سے زائد سبسکرائبرز ہیں، عموماً اپنی ویڈیوز میں خاندان، دوستوں اور خاص مواقع دکھاتے ہیں۔ سالگرہ کی سرپرائز تقریب میں ان کی ماں، بہن اور قریبی دوست ندیم نانی والا شامل تھے، مگر اہلیہ اور بیٹے کی غیر موجودگی نے مداحوں کے سوالات بڑھا دیے۔
اس سے قبل لندن سے پاکستان واپسی پر بھی رجب بٹ نے ایمان اور بیٹے سے ملاقات نہیں کی تھی، جس کی وجہ سے مداحوں میں خدشات پیدا ہوئے۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے مختلف آراء کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ رجب بٹ گزشتہ عرصے میں قانونی تنازعات کا بھی سامنا کر چکے ہیں اور کچھ وقت بیرون ملک گزارا۔ حال ہی میں کراچی کی عدالت میں ان پر وکلا کی جانب سے تشدد کے واقعے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔