احد چیمہ سمیت 6 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں نو روز کی توسیع

احد چیمہ سمیت 6 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں نو روز کی توسیع
کیپشن: عدالت نے تمام ملزمان کو 13 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال اسکینڈل میں ملوث سابق ڈی جی ایل ڈی احد چیمہ سمیت 6 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں نو روز کی توسیع کردی۔

احتساب عدالت کے جج چوہدری منیر نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت کی۔ نیب نے موقف اختیار کیا ملزمان نے قومی خزانے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔ آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں احد چیمہ نے کروڑوں روپے کی کرپشن کی۔ اس حوالے سے 61 ہزار شہریوں نے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت بنانے کیلئے ہمارے پاس کافی نشستیں ہوں گی، کپتان کا دعویٰ

عدالت نے احد چیمہ سمیت 6 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 روز کی توسیع کرتے ہوئے تمام ملزمان کو 13 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل سے متعلق نیب ریفرنس 3 ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل ہے جس میں نجی کمپنی کے مالک شاہد شفیق، ایل ڈی اے کے چیف انجینیئر اسرار سعید، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایل ڈی سی امیتاز حیدر اور سابق چیف ایگزیکٹو پی ایل ڈی سی عارف مجید بٹ کو بھی ملزم قرار دیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں