Get Alerts

پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پلیٹ ڈویژن کپ کا فائنل جیت لیا

پاکستان نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پلیٹ ڈویژن کپ کا فائنل جیت لیا

سئیول : پاکستان نے جنوبی کوریا میں جاری ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پلیٹ ڈویژن کپ کا فائنل مالدیپ کے خلاف 35 کے مقابلے میں 60 گولز سے جیت کر شاندار کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کی ٹیم اس چیمپئن شپ میں ناقابل شکست رہی اور فائنل سمیت مسلسل سات میچز میں کامیابی حاصل کی۔

پاکستان نے فائنل میں مالدیپ کو کسی بھی کوارٹر میں برتری نہ لینے دی، اور اس جیت سے نہ صرف چیمپئن شپ میں اپنے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا بلکہ نیٹ بال کے کھیل میں اپنی مضبوط پوزیشن بھی ثابت کی۔

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں 11 ٹیموں نے حصہ لیا تھا ، جن کو  دو گروپس میں تقسیم کیا گیا۔ گروپ اے میں ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ اور بھارت کی ٹیمیں شامل تھیں، جبکہ گروپ بی میں چائنیز تائپے، جاپان، کوریا، پاکستان، مالدیپ اور سعودی عرب کی ٹیمیں شامل تھیں۔

پاکستان کے اس شاندار مظاہرے سے ملک میں نیٹ بال کے کھیل کے فروغ کی امید پیدا ہوئی ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک تحریک کا باعث بنے گی۔

ٹیگز: