Get Alerts

گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا سیلابی الرٹ جاری

گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا سیلابی الرٹ جاری

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے (GLOF) کے خطرے کے پیش نظر سیلابی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے پی ڈی ایم اے سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ حساس علاقوں کی مسلسل نگرانی کی جائے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔
متاثرہ علاقوں میں ریسکیو، سول ڈیفنس، اور ایمبولینس سروسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔اتھارٹی نے مقامی انتظامیہ کو فوری وارننگ، محفوظ انخلا اور فوری ردعمل کی مشقیں یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔مزید کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی مشینری، آلات اور سڑکوں کی بحالی کے اقدامات میں کوئی تاخیر نہ کی جائے۔

این ڈی ایم اے نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ دریاؤں، نالوں اور تیز بہاؤ والی آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں، جب کہ سیاحوں کو گلیشیئرز کے قریب جانے یا ٹریکنگ سے باز رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ٹیگز: