اسلام آباد: پاکستان میں غیر قانونی مائیگریشن کے خلاف مؤثر حکومتی اقدامات کے نتیجے میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس پر یورپی یونین نے پاکستان کی کارکردگی کو سراہا ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ غیر قانونی مائیگریشن کے خلاف پاکستان کی حکمت عملی کامیابی سے ہمکنار ہو رہی ہے اور یہ دنیا کے لیے ایک مثال بن چکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی مؤثر پالیسیوں کے باعث غیر قانونی مائیگریشن میں 47 فیصد تک کمی آئی ہے۔
ان کے مطابق حکومت انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک جانے والے افراد کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔