Get Alerts

عمران عباس کا شوبز سے متعلق اہم اعلان، مداحوں کو مایوس کر دیا

عمران عباس کا شوبز سے متعلق اہم اعلان، مداحوں کو مایوس کر دیا

لاہور: پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس نے شوبز میں اپنی واپسی سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے بتایا  کہ               فی الحال ان کا کسی نئے ڈرامے میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

عمران عباس نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انہوں نے حالیہ دنوں میں کسی بھی ڈرامے پر دستخط نہیں کیے، اس لیے ان کا کوئی نیا پراجیکٹ نشرنہیں ہونے والا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت شوبز میں واپسی کی منصوبہ بندی بھی نہیں کر رہے۔

اداکار کے مطابق وہ اس وقت اپنی کاروباری سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، جبکہ ماضی میں وہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ انہیں موجودہ ڈراموں کے اسکرپٹس میں وہ چیلنج محسوس نہیں ہوتا جس کی وہ تلاش میں ہیں۔

ٹیگز: