"بھارت کیخلاف میچ میں قوم کو کھلاڑیوں سے اچھے کھیل کی توقع ہے"،شہباز شریف

لاہور:وزیراعلیٰ پنجا ب شہباز شریف نے چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ میں قوم کو کھلاڑیوں سے اچھے کھیل کی توقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق میاں شہباز شریف قومی ٹیم کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے پاکستانی کھلاڑی میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور قوم کی دعائیں اور نیک خواہشات پوری ٹیم کےساتھ ہیں۔یاد رہے کہ آج برطانیہ کے شہر برمنگھم میں چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کا اعصاب شکن مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر اڑھائی بجے ہوگا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.