Get Alerts

یوٹیوب کی نئی اپ ڈیٹ: پرانے آئی فونز کے لیے سپورٹ کا خاتمہ

یوٹیوب کی نئی اپ ڈیٹ: پرانے آئی فونز کے لیے سپورٹ کا خاتمہ

کیلیفورنیا:یوٹیوب نے اپنی ویڈیو شیئرنگ ایپ کی تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دی ہے، جس کے نتیجے میں متعدد پرانے آئی فون ماڈلز اب اس ایپ کو استعمال کرنے کے قابل نہیں رہیں گے۔ کمپنی کے مطابق، یوٹیوب اب صرف iOS 16 یا اس سے جدید آپریٹنگ سسٹمز پر چلنے والی ڈیوائسز کے لیے ہی مکمل سپورٹ فراہم کرے گا۔

اس تبدیلی کے بعد iPhone 6s، 6s Plus، iPhone 7، 7 Plus اور پہلی جنریشن iPhone SE پر یوٹیوب ایپ انسٹال یا اپ ڈیٹ نہیں کی جا سکے گی۔ گو کہ صارفین موبائل براؤزر کے ذریعے یوٹیوب تک رسائی حاصل کر سکیں گے، تاہم آف لائن ویڈیوز اور دیگر کئی فیچرز دستیاب نہیں ہوں گے۔

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب ایپل نے حالیہ مہینوں میں iPhone 6 اور اس سے ملحقہ ماڈلز کو "متروک ڈیوائسز" کی فہرست میں شامل کیا۔ اس سے قبل، واٹس ایپ نے بھی یکم جون 2025 سے پرانے iOS ورژنز پر اپنی سروس معطل کر دی تھی۔

ٹیگز: