کراچی: ملک بھر میں آج سونے کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج فی تولہ سونا 3 لاکھ 54 ہزار 100 روپے پر برقرار رہا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 3 ہزار 583 روپے پر مستحکم رہی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 3357 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ عالمی اور ملکی حالات کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں مستحکم رجحان برقرار ہے۔