کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھنے میں آیا ہے، اور فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے بدستور 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے پر قائم ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا نرخ بھی 3 لاکھ 33 ہزار 161 روپے پر برقرار ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 3668 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی، جس کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھنے کو ملا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 2400 روپے کمی واقع ہوئی تھی، جس کے بعد فی تولہ نرخ 3,88,600 روپے تک آ گیا تھا۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر مہنگائی، ڈالر کی قدر اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔