واشنگٹن: مشرقِ وسطیٰ میں امن کی جانب ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں امریکی ثالثی میں ہونے والے چوتھے سہ فریقی مذاکرات کے بعد اسرائیل اور لبنان نے باقاعدہ جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ واشنگٹن میں ہونے والے ان کامیاب مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کی جانب سے ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔
معاہدے کے تحت جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے لیے اہم شرائط عائد کی گئی ہیں، جس کے مطابق حزب اللہ کو اسرائیل پر تمام حملے فوری طور پر روکنا ہوں گے اور جنوبی لیطانی سیکٹر کو عسکری طور پر مکمل خالی کرنا ہوگا۔
مشترکہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ خطے میں مستقل امن کے قیام کے لیے اسرائیل اور لبنان نے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے پر مکمل اتفاق کیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک کے وفود 22 جون کو دوبارہ میز پر بیٹھیں گے تاکہ اگلے مراحل کو حتمی شکل دی جا سکے۔