Get Alerts

ترکیہ اور قطر کی کامیاب ثالثی۔۔۔۔پاکستان اور افغان طالبان کا جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق

 ترکیہ اور قطر کی کامیاب ثالثی۔۔۔۔پاکستان اور افغان طالبان کا جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق

استنبول :  پاکستان اور افغان طالبان نے ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاکستان، افغانستان، ترکیہ اور قطر کے نمائندوں نے 25 سے 30 اکتوبر 2025 تک استنبول میں مذاکرات کیے، جن کا مقصد 18 اور 19 اکتوبر کو دوحہ میں طے پانے والی جنگ بندی کو مزید مضبوط بنانا تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام فریقین نے جنگ بندی کے تسلسل پر اتفاق کیا ہے، جب کہ عملدرآمد کے طریقہ کار پر مزید غور کے لیے اعلیٰ سطح اجلاس 6 نومبر 2025 کو استنبول میں منعقد ہوگا۔

فریقین نے ایک مانیٹرنگ اور تصدیقی نظام قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے، جو امن کے تسلسل کو یقینی بنائے گا اور معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ فریق کے خلاف کارروائی کرے گا۔

ترکیہ اور قطر نے بطور ثالث دونوں فریقوں کی فعال شرکت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے اپنے تعاون کے تسلسل کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

یہ پیش رفت پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر دیکھی جا رہی ہے، جس سے دوطرفہ کشیدگی میں کمی اور سرحدی امن کے امکانات کو تقویت ملی ہے۔

ٹیگز: