Get Alerts

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے آج، قذافی اسٹیڈیم میں سنسنی خیز مقابلے کی تیاریاں

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے آج، قذافی اسٹیڈیم میں سنسنی خیز مقابلے کی تیاریاں

لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ دونوں روایتی حریف ٹیمیں شام ساڑھے 4 بجے میدان میں اتریں گی، جہاں سیریز کی ٹرافی اپنے نام کرنے کے لیے ایک کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔
تین میچوں پر مشتمل یہ ہوم سیریز اس وقت 1-1 سے دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے دھول چٹائی تھی۔ تاہم، دوسرے میچ میں مہمان آسٹریلوی ٹیم نے زبردست کم بیک کیا اور قومی ٹیم کو 41 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی۔
آج کے فائنل معرکے کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لیے بے تاب ہے۔ ماہرین کے مطابق ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بیٹنگ کر کے بڑا ہدف دینے کو ترجیح دے گی۔

ٹیگز: