کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں قیمتی دھات مزید مہنگی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,523 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 69 ہزار 285 روپے مقرر ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1,305 روپے بڑھ گئی، جس کے نتیجے میں یہ 4 لاکھ 23 ہزار 35 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں بہتری دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 14.49 ڈالر مہنگا ہوکر 4,468 ڈالر پر جا پہنچا۔