کراچی : کراچی میں سونے کے داموں میں غیرمعمولی اضافہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک تولہ سونا 7 ہزار 800 روپے اضافے کے بعد نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 96 ہزار 762 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخ میں بھی 6 ہزار 687 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 893 روپے تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان برقرار رہا، جہاں فی اونس سونا 78 ڈالر اضافے کے ساتھ 4 ہزار 744 ڈالر پر ٹریڈ ہونے لگا۔