دہشت گردوں کی مدداور اربوں ڈالر کی منی لانڈرنگ میں خانانی گروپ ملوث تھا،امریکی محکمہ خارجہ

 دہشت گردوں کی مدداور اربوں ڈالر کی منی لانڈرنگ میں خانانی گروپ ملوث تھا،امریکی محکمہ خارجہ

واشگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے جمعے کے روز اپنی پریس ریلیز میں میں پاکستان کے مشہور منی ایکسچینج گروپ (الطاف خانانی) پر اربوں ڈالر کی منی لانڈرنگ اور دہشت گرد تنظیموں کو رقم فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ کے مطابق خانانی گروپ ایک باقاعدہ بین الاقوامی گروہ دھندے میں شامل ہو چکا تھا، یاد رہے خانانی گروپ جو کہ متحدہ عرب امارات،امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور آسڑیلیا سے رقوم کی ترسیل اور وصولی کے لیے استعمال ہوتا تھا،اب اس گروپ پر بین الاقوامی کی بلیک مارکیٹ میں جرائم کی سرگرمیوں میں شامل ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

خانانی گروپ کولمبیا، چین اور میکسیکو کے گروہوں کو رقوم کی فراہمی کو یقینی بناتا تھا، اس کے علاوہ لشکر طیبہ، داود ابراہیم،القاعدہ اور جیش محمد کی مدد کا الزام بھی عائد کیا گیا،یہ تمام الزامات جاوید خانانی کی موت کے بعد عائد کئے گئے ہیں جو کہ گذشتہ سال کراچی کی زیر تعمیر عمارت سے مبینہ خودکشی کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے تھے