سی این جی کی قیمتوں میں 1.70 روپے کا اضافہ

سی این جی کی قیمتوں میں 1.70 روپے کا اضافہ
کیپشن: قیمت 80 روپے فی کلو گرام سے بڑھ کر 81 روپے 70 پیسے ہوگئی....فوٹؤ: فائل

لاہور: کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں سی این جی اسٹیشن مالکان نے کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمتوں میں 1.70 روپے اضافہ کردیا، جس کے بعد سی این کی قیمت 80 روپے فی کلو گرام سے بڑھ کر 81 روپے 70 پیسے ہوگئی۔


حکومت کی جانب سے دسمبر 2016 میں سی این جی کی قیمتوں کو ڈی ریگولرائز کردیا گیا تھا، جس کی قیمت اس وقت 67 روپے 50 پیسے فی کلوگرام تھی۔حکومت کے اس اقدام کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے سی این جی اسٹیشن مالکان ہر تین سے چار ماہ بعد قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیتے ہیں اور دسمبر 2016 سے لے کر اب تک فی کلو سی این جی کی قیمت میں 14 روپے تک کا اضافہ کیا جاچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

واضح رہے کہ دسمبر 2016 میں پیٹرول کی قیمت بھی 66 روپے 27 پیسے تھی جو اب بڑھ کر 87 روپے 70 پیسے ہوچکی ہے۔