Get Alerts

شرجیل میمن کو محکمہ ٹرانسپورٹ کا قلمدان بھی سونپ دیا گیا

 شرجیل میمن کو محکمہ ٹرانسپورٹ کا قلمدان بھی سونپ دیا گیا

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی( پی پی پی) کے رہنما  اور وزیراطلاعات سندھ   شرجیل  میمن کو  ایک اور وزارت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن کو وزیراطلاعات کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ کا قلمدان بھی سونپ دیا گیا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے پی پی رہنما کو  گزشتہ  ہفتے صوبائی کابینہ میں شامل کرتے ہوئے  وزیر اطلاعات کا قلمدان سونپا گیا تھا۔ تاہم اب  محکمہ  ٹرانسپورٹ کا اضافی  قلمدان بھی دے دیا گیاہے۔


قبل ازیں محکمہ ٹرانسپورٹ کا قلمدان اویس قادر شاہ کے پاس  تھا جو کہ اب صوبائی کابینہ میں شامل نہیں ہیں۔

ٹیگز: