Get Alerts

پاکستان اور بھارت کی کشیدگی کے بعد پاکستان عالمی سطح پر متحرک ہے: عاصم افتخار

پاکستان اور بھارت کی کشیدگی کے بعد پاکستان عالمی سطح پر متحرک ہے: عاصم افتخار

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اپنا عہدہ سنبھالتے ہی بین الاقوامی سطح پر سرگرم سفارت کاری کا آغاز کر دیا ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پاکستان نے عالمی فورمز پر اپنی پوزیشن کو مؤثر انداز میں پیش کرنے کے لیے اہم اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

عاصم افتخار نے ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے دوسری ملاقات کی ہے، جس میں انہوں نے خطے کی حالیہ صورتحال اور پاک بھارت تناؤ پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔

پاکستانی مندوب نے او آئی سی (اسلامی تعاون تنظیم) کے گروپ کے سفیروں سے بھی ملاقات کی اور موجودہ سفارتی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے پر بھی غور جاری ہے، اور مناسب وقت پر سلامتی کونسل کے رکن ممالک کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

ٹیگز: