Get Alerts

 کشیدگی کا خاتمہ علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے لیے انتہائی ضروری ہے:عاصم افتخار

 کشیدگی کا خاتمہ علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے لیے انتہائی ضروری ہے:عاصم افتخار

نیویارک: ایران سے متعلق خطے کی حالیہ کشیدگی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین پر تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔

پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشیدگی کا خاتمہ علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

عاصم افتخار نے زور دیا کہ حالات کو بہتر بنانے اور تمام فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے۔

انہوں نے فریقین سے اپیل کی کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے علاقائی امن و سلامتی کو نقصان پہنچے۔

ٹیگز: