Get Alerts

شیری رحمٰن کا بھارت کو شواہد پیش کرنے کا مشورہ، سینسرشپ کی مخالفت

شیری رحمٰن کا بھارت کو شواہد پیش کرنے کا مشورہ، سینسرشپ کی مخالفت

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمٰن نے بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ سینسرشپ کی بجائے ٹھوس شواہد پیش کرے۔

شیری رحمٰن نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو بھارت میں بلاک کرنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں اور ان کا اکاؤنٹ بند کرنا بھارت کے جھوٹ کا پردہ چاک کرتا ہے۔

پی پی پی کی سینیٹر نے مزید کہا کہ مودی حکومت کو یہ سمجھنا چاہیے کہ آوازوں کو دبا کر سچ کو نہیں چھپایا جا سکتا، اور بھارت کے حالیہ اقدامات اور پہلگام واقعہ پاکستانی موقف کو مزید مضبوط کر رہے ہیں۔

انہوں نے بھارت کو پھر سے یاد دلاتے ہوئے کہا کہ سینسرشپ کے بجائے بھارت کو سچ ثابت کرنے کے لیے شواہد پیش کرنا ہوں گے۔

ٹیگز: