تعلقات بہتر کرنے کی ضرورت، پاکستان اور ایران دونوں کو اب تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے: شیری رحمٰن

تعلقات بہتر کرنے کی ضرورت، پاکستان اور ایران دونوں کو اب تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے: شیری رحمٰن
سورس: file

کراچی: پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ روابط پرانے ہیں، تعلقات بہتر کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان اور ایران دونوں کو اب تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایران کو کافی سوچ سمجھ کر جواب دیا۔ ایران کو اگر کچھ خدشات تھے وہ پاکستان کو آگاہ کرتا، یوں ایران کی جانب سے پاکستانی خودمختاری پر حملہ غیر متوقع تھا۔

رہنما پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ایران سرحد پر کئی سال سے اس قسم کے ایشوز ہوتے رہے ہیں۔بہتر ہوگا کہ پاکستان اور ایران اس قسم کے تنازعات کو مزید بڑھنے نہ دیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے آج صبح ایران کی طرف سے کیے گئے مزائلی حملے کی جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران کے علاقے سیستان میں دہشتگرد گروہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس میں متعدد دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ 

خیال رہے کہ پاکستانی حملے سے قبل پیر کے روز ایرانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان میں میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے تھے۔ 

مصنف کے بارے میں