Get Alerts

ملتان میں حاملہ خاتون کی گلہ کٹی لاش برآمد، شوہر و سسرالیوں پر قتل کا الزام

ملتان میں حاملہ خاتون کی گلہ کٹی لاش برآمد، شوہر و سسرالیوں پر قتل کا الزام

ملتان:  پنجاب کے شہر ملتان میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں پانچ ماہ کی حاملہ 23 سالہ خاتون کی گلہ کٹی لاش اُس کے سسرال سے برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقتولہ آسیہ بی بی کی لاش ملنے کے بعد اُس کے والد ذوالفقار علی نے تھانہ اولڈ کوتوالی میں مقدمہ درج کرانے کی درخواست دی، جس پر پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق ان کی بیٹی کو اُس کے شوہر رفیق، دیور عتیق، نند اور دیگر سسرالی رشتہ داروں نے مبینہ طور پر قتل کیا۔ ذوالفقار کا کہنا ہے کہ ملزمان نے قتل کو چھپانے کی کوشش کی اور جب واقعے کی بابت سوال کیا گیا تو وہ مشتعل ہوگئے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور دیگر شواہد کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی۔

ٹیگز: