Get Alerts

 'معرکہء حق' کی کامیابی شہداء کے لہو کا ثمر ہے:رانا ثناء اللہ کی شہید حوالدار نوید انصاری کے گھر آمد

فیصل آباد:مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے فیصل آباد میں ’معرکہء حق‘ کے عظیم سپاہی شہید حوالدار نوید انصاری کے گھر کا دورہ کیا۔ انہوں نے شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور وطنِ عزیز کے دفاع کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر جوان کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔
رانا ثناء اللہ نے شہید کے لواحقین کے ساتھ وقت گزارا اور ان کے بلند حوصلوں کی تعریف کی۔ انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ     شہید نوید انصاری جیسے بہادر بیٹوں نے اپنے خون سے تاریخ لکھی ہے۔    پوری قوم اپنے ان شہداء کی مقروض ہے جنہوں نے ہماری نیندوں کی خاطر اپنی جانیں قربان کر دیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ’معرکہء حق‘ محض ایک جنگ نہیں بلکہ پاکستان کی عزت اور وقار کی علامت بن چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  اس معرکے نے پاکستان کو وہ تاریخی کامیابی دلائی جس نے عالمی سطح پر ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ دشمن کو ملنے والی عبرتناک شکست دراصل ہمارے شہداء کی بے مثال اور لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے۔
رانا ثناء اللہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت اور عوام اپنے شہداء کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہء حق کی فتح ہمیں یہ یاد دلاتی رہتی ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور دشمن کبھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکے گا۔

ٹیگز: