Get Alerts

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی ’پنجاب ڈویلپمنٹ پلان‘: 52 شہروں کی کایا پلٹنے کا آغاز، لاہور کی 16 ہزار سے زائد گلیاں چمک اٹھیں گی

وزیراعلیٰ مریم نواز کا انقلابی ’پنجاب ڈویلپمنٹ پلان‘: 52 شہروں کی کایا پلٹنے کا آغاز، لاہور کی 16 ہزار سے زائد گلیاں چمک اٹھیں گی

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا اور انقلابی ’’پنجاب ڈویلپمنٹ پلان‘‘ میدان میں لاتے ہوئے 52 شہروں کی تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کے کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیرِ صدارت منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں اہم اہداف کی تکمیل کی خوشخبری دی گئی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے تحت صوبے کے اضلاع میں کام کی رفتار انتہائی تیز ہے۔  صوبے کے 51 شہروں میں 40 فیصد ’موسٹ کریٹیکل‘ (انتہائی ضروری) ترقیاتی کام مکمل کر لیے گئے ہیں۔ان منصوبوں کا مقصد شہروں کے بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔
لاہور کے لیے جاری خصوصی پیکج کے حوالے سے وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ       لاہور ڈویلپمنٹ پلان کا پہلا فیز کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے، جبکہ فیز ٹو کا 76 فیصد کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے لاہور کے فیز تھری کا پلان فوری طور پر پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اس پلان کے تحت لاہور کی مجموعی طور پر 16 ہزار 410 گلیوں کی اپ گریڈیشن اور بیوٹیفکیشن (خوبصورتی) کی جائے گی، جس سے شہر کا نقشہ بدل جائے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی سہولیات اور شہروں کی خوبصورتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر شفافیت کے ساتھ مکمل کرنے کا حکم دیا تاکہ عوام کو ان بڑے منصوبوں کے ثمرات جلد از جلد مل سکیں۔

ٹیگز: