اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سردار محمد سرفراز ڈوگر نے کانسٹیٹیوشن ون بلڈنگ کی لیز منسوخی کے خلاف بی این پی کمپنی کی درخواستوں پر 32 صفحات پر مشتمل تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
عدالت نے سی ڈی اے کی جانب سے لیز منسوخی کو قانونی قرار دیتے ہوئے بی این پی کمپنی کی اپیلیں خارج کر دیں۔فیصلے میں لکھا گیا کہ کمپنی 2.91 ارب روپے کی قسط ادا نہ کرنے پر جان بوجھ کر ڈیفالٹر ثابت ہوئی۔ سپریم کورٹ کے واضح حکم کے باوجود ڈویلپر نے بینک گارنٹی جمع نہیں کرائی۔
عدالت نے قرار دیا کہ ہوٹل کے لیے الاٹ شدہ جگہ کو رہائشی اپارٹمنٹس میں تبدیل کرنا غیر قانونی تھا۔عدالت نے ڈویلپر کے تمام تکنیکی اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے اپارٹمنٹ مالکان کی درخواستیں بھی نمٹا دیں۔