اسلام آباد: وفاقی شرعی عدالت کو اسلام آباد ہائی کورٹ منتقل کر دیا گیا ہے اور اب یہ عدالت ہائی کورٹ کے احاطے میں اپنے فرائض انجام دے گی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی بلڈنگ کے تھرڈ فلور پر وفاقی شرعی عدالت کے لیے خصوصی کورٹ رومز تیار کر دیے گئے ہیں، اور ججز کی نیم پلیٹس بھی کورٹ رومز کے باہر نصب کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی آئینی عدالت بھی چند دنوں کے لیے ہائی کورٹ میں عارضی طور پر منتقل کی جائے گی۔
واضح رہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی شرعی اور آئینی عدالت کی منتقلی کی منظوری دی تھی۔