چین کی پولیس نے گاڑی کی لائٹ تیز رکھنے والوں کے لیے انوکھی سزا شروع کر دی

چین کی پولیس نے گاڑی کی لائٹ تیز رکھنے والوں کے لیے انوکھی سزا شروع کر دی

بیجنیگ: آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ رات کے اوقات میں سامنے سے آنے والی گاری کی تیز لائٹ اکثر آنکھوں کو چندھیا دیتی ہے۔جس کی وجہسے سامنے سے دیکھنا مشکل ہو جاتا ہے ۔

 چین میں پولیس نے گاڑی کی روشنی تیز رکھنے والوں کو، ان کی اپنی ہی گاڑی کی ہیڈ لائٹس کی تیز روشنی کے سامنے ایک منٹ تک بٹھائے جانے کی انوکھی سزا دینے کا آغاز کیا ہے، تاکہ انہیں اپنی غلطی کا احساس ہو۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم نومبر کو چین کے شہر شینزین کی پولیس نے، چین میں سماجی رابطے کی مشہور ترین ویب سائٹ ’ویبو‘ کے ذریعے گاڑی کی روشنی تیز رکھنے والے ڈرائیورز کو خبردار کیا کہ ’جو کوئی غیر قانونی طور پر گاڑی کی لائٹس تیز رکھتا ہوا پکڑا گیا، اسے 300 یوآن (44 ڈالر) جرمانے، لائسنس پر پوائنٹس کم کیے جانے اور ہیڈ لائٹس کے صحیح استعمال کے قواعد و ضوابط پڑھنے کی سزا دی جائے گی۔‘

لیکن جس چیز نے واقعی لوگوں کی توجہ حاصل کی وہ ایسے افراد کے لیے، خصوصی طور پر ڈیزائن کی گئی کرسی پر بیٹھ کر اپنی گاڑی کی ہیڈ لائٹس کی تیز روشنی کو ایک منٹ تک دیکھنے کی نئی اور غیر روایتی سزا کا متعارف کرایا جانا تھا۔