Get Alerts

کراچی کی سڑکوں پر ڈمپرز کا خونی کھیل، نوجوان جاں بحق، مشتعل افراد نے ڈمپر نذرآتش کردیا

کراچی کی سڑکوں پر ڈمپرز کا خونی کھیل، نوجوان جاں بحق، مشتعل افراد نے ڈمپر نذرآتش کردیا

کراچی: شہر کی سڑکوں پر ڈمپرز کا خونیں کھیل جاری ہے، اور رامسوامی نشتر روڈ کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہو گیا، جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ حادثے کے بعد مشتعل عوام نے ڈمپر کو آگ لگا دی۔

متوفی کے والدین نے حکام سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کے ذمہ داروں کو سخت سزائیں ملنی چاہئیں۔ ڈمپرز ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود مسلح گارڈز کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچے، لیکن ان کا وہاں آنا عوام کو مزید مشتعل کر گیا۔ لیاقت محسود کے ساتھ آئے گارڈز نے موقع پر ہوائی فائرنگ کی، جس سے عوام میں غم و غصہ مزید بڑھ گیا۔

لیاقت محسود نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، اور ان کی ہمدردیاں جاں بحق ہونے والے نوجوان کے خاندان کے ساتھ ہیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اس افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ وہ قیمتی جان کے ضیاع پر غمزدہ ہیں اور رامسوامی میں عوام پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ کامران ٹیسوری نے پولیس سے سوال کیا کہ شہریوں پر فائرنگ کے بعد فوری طور پر کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ انہوں نے کہا کہ حالات کو مزید بگاڑنے کے بجائے افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

ٹیگز: