واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان، شمالی کوریا، روس اور چین جیسے ممالک ایٹمی تجربات کر رہے ہیں، اور یہ تجربات زمین کی گہرائی میں کیے جاتے ہیں جن کی وجہ سے صرف معمولی سی لرزش محسوس ہوتی ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکہ کے پاس اتنے ایٹمی ہتھیار ہیں کہ وہ پوری دنیا کو 150 مرتبہ تباہ کر سکتا ہے، مگر ان کا مقصد ایٹمی ہتھیار استعمال کرنا نہیں، بلکہ ان کے ہتھیاروں کی کارکردگی کو جانچنا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگرچہ امریکہ ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کرنا چاہتا، لیکن ان تجربات کے ذریعے وہ اپنے ہتھیاروں کی صلاحیتوں کو ٹیسٹ کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ ہر حالت میں تیار رہیں۔
دوسری طرف، چین نے ٹرمپ کے بیان کی سخت تردید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ ایک ذمہ دار ایٹمی ملک کے طور پر صرف دفاعی ایٹمی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔ چینی حکام نے کہا کہ چین کا ایٹمی پروگرام کسی دوسرے ملک کے خلاف نہیں بلکہ صرف اپنے دفاع کے لیے ہے۔