Get Alerts

سکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن: بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن: بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی : بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر فورسز نے فوری طور پر آپریشن شروع کیا، جس میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی پراکسی تنظیم "فتنہ الہندوستان" سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، یہ دہشت گرد مختلف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ ’’عزمِ استحکام‘‘ ویژن کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی مہم پوری شدت سے جاری رکھی جائے گی تاکہ بلوچستان کو دہشت گردوں سے پاک کیا جا سکے۔

ٹیگز: