Get Alerts

خضدار میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشت گرد ہلاک

 خضدار میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی  : بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم فتنہ الہندوستان کے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر موثر انداز میں کی گئی، جس میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد مختلف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں باقی دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بلوچستان میں قیام امن کے لیے سکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم مکمل طور پر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ٹیگز: