Get Alerts

خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک

خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک

خضدار: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کرتے ہوئے پانچ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ کارروائی کے دوران بھاری اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے اور ملک دشمن سرگرمیوں میں پیش پیش تھے۔ مزید خوارج کی موجودگی کے شبے میں علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جائے گا اور ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ:"ایک بار پھر سیکیورٹی فورسز نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، اور فتنہ الہند کے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔"
وزیر داخلہ نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر کو ان کے انجام تک پہنچایا جاتا رہے گا۔

ٹیگز: