لاہور :لاہور اور سنٹرل پنجاب سے تعلق رکھنے والے کالعدم ٹی ایل پی کے ٹکٹ ہولڈرز نے اپنی پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔
پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ وہ تشدد کے رویے کو مسترد کرتے ہیں اور ہمیشہ اپنی ریاست کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست پر حملہ کر کے کوئی جماعت سیاست نہیں کر سکتی اور اگر ریاست کو خطرہ ہو تو سیاست کا کوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے حالیہ پر تشدد مظاہروں کی شدید مذمت بھی کی۔