Get Alerts

کالعدم بی ایل اے کی کمانڈر شہناز بلوچ سے اہلخانہ کا مکمل لاتعلقی کا اعلان، 12 برس سے کوئی رابطہ نہیں:  والدہ اور دادا کی پریس کانفرنس

کالعدم بی ایل اے کی کمانڈر شہناز بلوچ سے اہلخانہ کا مکمل لاتعلقی کا اعلان، 12 برس سے کوئی رابطہ نہیں:  والدہ اور دادا کی پریس کانفرنس

تربت : کالعدم تنظیم بی ایل اے کی خاتون کمانڈر اور فتنہ الہندوستان کی دہشت گرد شہناز بلوچ کے اہلخانہ نے اس کی تمام تر ملک دشمن سرگرمیوں سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔

تربت پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہناز بلوچ کی والدہ رخسانہ، دادا اور ماموں نے میڈیا کو بتایا کہ شہناز بلوچ کم عمری میں ہی پاکستان سے عمان منتقل ہو گئی تھی اور گزشتہ 12 برس سے خاندان کا اس کے ساتھ کسی قسم کا کوئی رابطہ یا تعلق نہیں ہے۔

اہل خانہ کا مزید کہنا تھا کہ شہناز بلوچ کے والد کا انتقال اس وقت ہو گیا تھا جب وہ محض نو ماہ کی تھی، اس لیے اس کی پرورش اور موجودہ نظریات میں خاندان کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ ریاستِ پاکستان کے وفادار ہیں اور اس کی کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی یا تنظیم سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

ٹیگز: