Get Alerts

پنجاب حکومت نے منشیات کے مقدمات میں مزید سخت قوانین نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا

پنجاب حکومت نے منشیات کے مقدمات میں مزید سخت قوانین نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور :پنجاب حکومت نے منشیات کے ملزمان کے خلاف سخت قوانین بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پنجاب اسمبلی نے "پنجاب کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینسز ترمیمی بل 2025" منظور کر لیا ہے، جس کے تحت منشیات کے مقدمات میں ضمانت سے متعلق دفعات میں تبدیلی کی گئی ہیں۔

نئے قانون کے مطابق وہ ملزمان جنہیں منشیات کے مقدمات میں عمر قید کی سزا ہوگی، انہیں ضمانت نہیں دی جائے گی۔ عدالت دیگر جرائم میں ضمانت دینے سے قبل بھاری ضمانت اور کیس کی نوعیت دیکھنے کی پابند ہوگی۔

اس کے علاوہ، خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ میں سنی جائے گی، جس کی نامزدگی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کریں گے۔

ترمیمی بل کا مقصد منشیات کے مقدمات میں قانونی خلا اور تاخیر کو ختم کرنا اور کارروائی کو مؤثر بنانا ہے۔ اس بل میں سیکشن 38، 39، 40، 41 اور 44 میں ترامیم کی گئی ہیں جبکہ سیکشن 40 میں اپیل کے نظام کو ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ کے ماتحت کیا گیا ہے۔

ٹیگز: