الیکشن ٹریبونل نے شہباز شریف کی درخواست مسترد کر دی

الیکشن ٹریبونل نے شہباز شریف کی درخواست مسترد کر دی
کیپشن: این اے 249 کے الیکشن میں شہباز شریف 600 سے زائد ووٹوں کے فرق سے ہارے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ ن لیگ فیس بُک پیج

کراچی: الیکشن ٹریبونل نے این اے 249 سے شہباز شریف کی انتخابی عذداری کی درخواست مسترد کر دی۔ شہباز شریف نے فیصل واوڈا کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔سندھ ہائی کورٹ الیکشن ٹریبونل میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو نا اہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عام انتخابات میں کراچی کے حلقہ این اے 249 سے کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی رہنما اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا کیخلاف مسلم لیگ ن کے شہباز شریف نے درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ فیصل واوڈا دھاندلی سے جیتے کامیابی کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے شہباز شریف کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

خیال رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں فیصل واوڈا 35344 ووٹ لے کر کامیاب اور شہباز شریف 34626 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے تھے۔ شہباز شریف 600 سے زائد ووٹوں کے فرق سے ہارے تھے۔ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی شخصیت ہی جعلی ہے۔ والدین کی دعائیں ساتھ تھیں اور اللہ کا شکر ہے فیصلہ حق میں آیا۔