سائفر کیس میں جیل ٹرائل عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا 

سائفر کیس میں جیل ٹرائل عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا 
سورس: File

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان نے سائفر کیس کے جیل ٹرائل کے خلاف درخواست دائر کر دی ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں وزارتِ قانون کو مستقبل میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روکنے کی استدعا  کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزارتِ قانون کو مستقبل میں ایسا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روکا جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرائل کورٹ کی اٹک جیل منتقلی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ ہے۔درخواست زیرالتواء ہونے کے دوران وزارت قانون نے ویسا ہی نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ 

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارت قانون نے این او سی جاری کیا کہ اڈیالہ جیل میں ٹرائل پر کوئی اعتراض نہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزارتِ قانون کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا۔ہائیکورٹ طے کرے کہ کیا وزارت قانون ایسا نوٹیفکیشن جاری کر سکتی ہے۔ ہائیکورٹ طے کرے کہ کیا ٹرائل جج وزارتِ قانون کے نوٹیفکیشن کا پابند ہو گا۔استدعا ہے کہ مرکزی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا جائے۔ 

مصنف کے بارے میں