مظفر آباد:وفاقی وزیرِ پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی آزاد جموں و کشمیر کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، معاہدے پر دستخط جلد متوقع ہیں۔
انہوں نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ مذاکرات کا آخری مرحلہ جاری ہے اور حکومت عوامی مفاد اور امن کو سب سے مقدم سمجھتی ہے۔